Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تاریخی مقامات دکھانے کیلئے ”مساری“ پروگرام تیار، افتتاح جلد

مکہ مکرمہ۔۔۔۔ محکمہ سیاحت و قومی ورثہ نے تاریخی مقامات دکھانے کیلئے ”مساری“ پروگرام تیار کرلیا۔ نجی اداروں کے تعاون سے یہ پروگرام نافذ کیا جائیگا۔ جلد اسکا افتتاح ہوگا۔ اس سے بنیادی طور پر زائرین، معتمرین ، مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی فیض یاب ہونگے۔ اسکے تحت مکہ مکرمہ کے تمام تاریخی اور سیاحتی مقامات دکھانے کا انتظام ہوگا۔ یہاں محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ہشام مدنی نے بتایا کہ یہ پروگرام متعدد سرکاری اور نجی اداروں کے درمیان تعاون اور شراکت کا ثمر ہے۔ اس سے 5ہزار سعودیوں کو ملازمتیں مہیا ہونگی۔ اس کی بدولت ایک طرف تو داخلی سیاحت کو فروغ ملے گا دوسری جانب مکہ مکرمہ کی تاریخ کا تعارف ہوگا۔سیاح کثیر تعداد میں آئیں گے۔ مدنی نے بتایا کہ جائزہ نگارو ںکے تجزیے کے مطابق کم از کم 6240ٹکٹ یومیہ فروخت ہونگے۔ کوشش یہ ہوگی کہ انکی تعداد 14040تک پہنچ جائے۔ ابتدائی 6ماہ کے دوران اس پروگرام میں 25اہل افراد کو روزگار مہیا کیا جائیگا۔ ٹکٹ آن لائن بھی مہیا ہونگے۔

شیئر: