Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پبلک انویسٹمنٹ فنڈکا پہلا انٹرٹینمنٹ کمپلیکس ریاض میں

ریاض۔۔۔ سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ اپنا انٹرٹینمنٹ کمپلیکس ریاض میں قائم کریگا۔سعودی تفریحاتی منصوبہ جات کی کمپنی نے دسمبر 2018ءمیں یہ پروگرام بنالیاتھا کہ پہلا انٹرٹینمنٹ کمپلیکس ریاض شہر میں مشرقی سرکلر روڈ پر ایک لاکھ مربع میٹر کے رقبے میں تعمیر کیا جائیگا۔ اسکا ڈیزائن تیار ہوچکا ہے۔ منفرد نوعیت کا ہے۔ جدید طرز تعمیر کا شاہکار ہوگا۔یہاں سعودی شہری اور سیر و سیاحت کیلئے آنے والوں کے مناسب حال بہت ساری سہولیات ہونگی۔ محل وقوع کا انتخاب مواصلاتی نظام کو مدنظر رکھ کر بہت سوچ سمجھ کر کیاگیا ہے۔ کمپنی کے چیئرمین عبداللہ الداود نے بتایا کہ یہاں سبزہ زار ہونگے۔ کھلے مقامات ہونگے۔ کھیلو ں کا انتظام ہوگا۔ تفریحی شو ہونگے۔ ریستوران ، قہوہ خانے کھولے جائیں گے۔ اعلیٰ درجے کا سینما گھر ہوگا۔ سعودی شہری ، مقیم غیر ملکی اور سیاح اہل و عیال کے ہمراہ اپنی پسند کے پروگراموں میں شرکت کرسکیں گے۔ صبح سے رات تک جملہ سہولتیں مہیا ہونگی۔ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے توقع ظاہر کی کہ کمپلیکس میں سالانہ 50ملین سے زیادہ افراد آیا کریں گے۔ یہاں 22ہزار سے زیادہ ملازمتیں مہیا ہونگی۔ مجموعی قومی پیداوار میں 2030تک اس کا حصہ 8ارب ریال تک کا ہوگا۔ 
 

شیئر: