ریوڈی جنیرو۔۔۔برازیل میں دائیں بازوکے سیاستدان جیئر بولسونارو نے ملک کے صدر کا حلف اٹھا لیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے صدر کو مبارکباد دی ہے۔ اپنی پہلی تقریر میں صدر جیئر نے ملک سے کرپشن اور جرائم کے خلاف کریک ڈائون کرنے کا اعلان کیا ۔انہوں نے اپنی تقریر میں برازیل میں آئین کی پاسداری کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ٹرمپ نے برازیلی صدر کی افتتاحی تقریر کی تعریف کی اور برازیل کو امریکہ کے ساتھ کا یقین دلایا۔