Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان آج ترکی روانہ ہونگے

  اسلام آباد ... وزیراعظم عمران خان ترک صدر رجب طیب اردگان کی دعوت پر جمعرات سے ترکی کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ یہ ترکی کا پہلا باضابطہ دورہ ہو گا۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار اور وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داود سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان ترک صدر سے ملاقات اور باہمی تعلقات کے وسیع تر امور ، علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم بزنس فورم سے خطاب اور ترک کاروباری شخصیات و متوقع سرمایہ کاروں کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان مشترکہ عقیدے اور صدیوں پرانے ثقافتی رشتوں پر مبنی تاریخی اور بے مثال تعلقات قائم ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان شاندار سیاسی، اقتصادی، دفاعی، ثقافتی اور عوامی سطح پر روابط بھی استوار ہیں جو ہر گزرنے والے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم کا آئندہ دورہ دونوں حکومتوں اور برادر ممالک کے عوام کے درمیان تاریخی تعلقات کو مزید تقویت دے گا۔ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان بالخصوص اقتصادی و تجارتی میدان میں تعاون اور اشتراک کار کی نئی راہیں تلاش کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

شیئر: