خاشقجی قتل میں ملوث 11افراد کے خلاف عدالتی کارروائی کا آغاز
ریاض: جمال خاشقجی قتل کیس میں ملوث 11افراد کے خلاف عدالتی کارروائی کا آغاز ہوگیا۔ پبلک پراسیکیوٹر کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق پہلی پیشی میں پبلک پراسیکیوٹر نے 5ملزمان کے خلاف قتل میں ملوث ہونے پر شرعی سزا سنانے کا مطالبہ کیا۔ ملزمان نے فرد جرم پر صفائی پیش کرنے کے لئے مہلت مانگی ہے جبکہ باقی ملزمان کے ساتھ تفتیشی کارروائی جاری ہے۔