Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2019ء : افریقی اور ایشیائی ممالک میں دہشتگردی ہوگی، مصری ماہرین

قاہرہ ۔۔۔ اسٹراٹیجک اسٹڈیز اور افکار کے مصری مرکز نے تازہ ترین جائزہ جاری کرکے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 2019ءافریقی اور ایشیائی ممالک میں بڑے پیمانے پر دہشتگردی کے واقعات کا سال ثابت ہوگا۔ ان خدشات کا اظہار افریقی اور ایشیائی ممالک میں 13اہم بڑے مسائل کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ مصری مرکز کے اسکالر ڈاکٹر عبدالمنعم سعید نے توجہ دلائی ہے کہ جو سنگین مسائل 2018ءکے دوران چل رہے تھے وہ 2019ءمیں منتقل ہوگئے ہیں۔ لیبیا، شام ، یمن میں خانہ جنگی کے حالات ہیں۔ افریقی اور ایشیائی ممالک میں دہشتگردی کی فضا گرم ہورہی ہے۔ امریکہ نے نئے سال کے دوران ”صدی کے سودے “ کو آگے بڑھانے کا عندیہ دیدیا ہے۔ خدشات یہ ہیں کہ صدی کا سودا امریکی امن اسکیم کو عرب مطالبات سے دور کردیگا۔ امریکہ مقبوضہ بیت المقدس اور پناہ گزینوں کے مسائل کے حوالے سے عرب مخالف موقف اپنا چکا ہے۔ آئندہ عرب سربراہ کانفرنس کو اس حوالے سے مشترکہ موقف اختیار کرنا پڑے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ علاقے میں اسلحہ کی دوڑ تیز ہوگئی ہے۔ خطے کے ممالک دفاعی صلاحیت مضبوط بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔ عسکری صنعتوں کو قومیا یا جارہا ہے۔ اسرائیل، ترکی اور ایتھوپیا ممالک کی خطے سے متعلق پالیسیوں پر بھی سوالات ہیں۔ بڑی طاقتوں خصوصا ً امریکہ، روس اور چین کے درمیان مسابقت میں شدت پیدا ہوتی جارہی ہے۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ایشیا، افریقہ اور یورپ کے مقابلے میں مشرق وسطیٰ میں امریکہ، روس، چین مسابقت کم درجے کی ہوگی۔ تجزیہ نگارو ںکا یہ بھی کہناہے کہ 2019ءکے دوران سائبر جرائم کا بھی بول بالا ہوگا۔ رپورٹ مختلف شعبوں کے ماہر سینٹر کے مشیران نے تیار کی۔

شیئر: