بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کیلئے پاکستانی کھلاڑی ڈھاکا روانہ
ڈھاکا: بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں شرکت کیلئے پاکستانی کرکٹرز کی ڈھاکا آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔بنگلہ دیش پریمیئر لیگ ڈھاکا میں شروع ہو رہی ہے جس کا فائنل 8 فروری کو کھیلا جائے گا۔ بی پی ایل کے اس سیزن میں بھی متعدد پاکستانی کرکٹرز ایکشن میں دکھائی دیں گے۔محمد عرفان، عامر یامین، محمد سمیع، محمد حفیظ اور سہیل تنویر بنگلہ دیش روانہ ہو گئے ہیں۔ محمد حفیظ اور محمد سمیع راجشاہی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔عامر یامین کا کومیلا وکٹورینز کے ساتھ معاہدہ طے ہے جبکہ محمد عرفان اور سہیل تنویر سلہٹ سکسرز کی نمائندگی کریں گے۔سابق کپتان شاہد آفریدی اور شعیب ملک بھی اس ایونٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ڈھاکہ روانگی کے موقع پر طویل القامت فاسٹ بولر محمد عرفان نے کہا کہ پاکستانی کرکٹر کے طور پر دنیا بھر کی لیگز میں شرکت قابل فخر ہے، سلہٹ سکسرز کی نمائندگی کے لئے پرجوش ہوں اور وقار یونس کی کوچنگ میں کھیلنے کا موقع مل رہا ہے ۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں