Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وفاقی وزیر نے بجلی بریک ڈاؤن کی وجہ بتا دی

اسلام آباد:  ملک کے کئی علاقوں میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ اور بجلی کے بریک ڈاؤن پر حکومت نے عجیب جواز پیش کردیا۔ ذرئع کے مطابق وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ وقتی طور پر ہونے والی لوڈ شیڈنگ کا مقصد سسٹم کو بچانا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد سے بیان جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی کی پیداوار اور ترسیل معمول کے مطابق ہو رہی ہے، تاہم اینٹی فوگ ڈسکس لگائے جانے کے باوجود شدید دھند کی وجہ سے سسٹم متاثر ہوا ہے جسے بچانے کے لیے وقتی طور پر لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رحیم یار خان سے گدو لائن پر 500 کے وی لائن شدید دھند کے باعث ٹرپ ہوئی، جس کے بعد فالٹ لائنز کا تعین کرکے ٹیموں کو روانہ کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک میں شارٹ فال 2 ہزار میگاواٹ ہے جبکہ ملک میں بجلی کی طلب 14 ہزار اور کہ پیداوار 12 ہزار میگاواٹ ہے۔

شیئر: