Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حیدرآباد میں سردی کی لہر برقرار رہیگی

 حیدرآباد ۔۔۔شہر حیدرآباد میں آئندہ ہفتہ تک شدید سردی کی لہر برقرار رہے گی۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ درجہ حرارت تقریبا10تا13ڈگری کے درمیان درج کئے جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کہاکہ شہر حیدرآباد پہلے ہی سرد لہر کی گرفت میں ہے اور رات کا درجہ حرارت امکان ہے کہ آئندہ ایک ہفتہ تک برقرار رہے گا۔تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کے مطابق شہر حیدرآباد کے نواحی علاقہ بی ایچ ای ایل میںکم ترین درجہ حرارت رات کے اوقات میں 6.6ڈگری سلسیس درج کیاگیا ۔درجہ حرارت میں گراوٹ کے سبب گرم کپڑے فروخت کرنے والی دکانوں پر سوئٹرز، شال، مفلر اور دیگر اشیاء کی خریداری کیلئے لوگوں کا رش دیکھا جارہا ہے۔ ان دنوں گرم کپڑوں کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ہریانہ ، تبت ، نیپال اور دیگر مقامات سے آئے ہوئے افراد شہر میں گرم کپڑوں کی دکانیں لگاتے ہیں جن پر رش دیکھاجارہا ہے۔

شیئر: