شام میں ترکی کا کردار بڑھ گیا،اردگان
انقرہ...ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ترکی انسد اد دہشت گردی کے سلسلے میں عراق کے ساتھ تعاون میں اضافہ کرے گا۔ عراقی ہم منصب سے انقرہ میں ملاقات کے بعد انہوں نے کہا کہ شام سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد انقرہ حکومت کا کردار بڑھ گیا ۔ ہر ممکن کوشش کی جائے گی کہ داعش ترکی یا عراق کے لئے خطرہ نہ بن سکے۔ اس موقع پر ا ردگان نے کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کے خلاف عسکری آپریشن کو جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔