Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

القرنی پر حیدرآباد میں پی ایچ ڈی

    مکہ مکرمہ۔۔۔ حیدرآباد دکن کی یونیورسٹی میں ایک اسکالر محمد افروز حسین نے سعودی عرب کے معروف اسلامی قلمکار ڈاکٹر عائض القرنی پر پی ایچ ڈی کا مقالہ پیش کر دیا۔القرنی نے بتایا کہ 4ماہ قبل حیدرآباد سے انہیں ٹیلیفون پر بتایا گیا کہ ایک طالبعلم نے آپ کی شخصیت پر پی ایچ ڈی کا مقالہ تیار کیا ہے۔ مجھے یہ سن کر حیرت ہوئی ۔میں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ۔ اس بات کی خوشی ہوئی کہ سعودی عرب سے ہزاروں میل دور ہندوستان کے ایک اسکالر نے ان پر پی ایچ ڈی کی ہے۔ یہ جان کر مزید تعجب ہوا کہ اسکالر نے مجھ سے متعلق 100سے زیادہ کتابوں کا مطالعہ کیا ۔ القرنی نے بتایا کہ وہ ماضی میں ہندوستان کے 7صوبوں کا دورہ کر چکے ہیں ۔ وہ اپنی کتاب ’’غم نہ کر ‘‘اردو ایڈیشن پر بہت سارے محبین کیلئے دستخط بھی کر چکے ہیں البتہ حیدرآباد دکن جانے کا اتفاق نہیں ہوا تھا ۔

شیئر: