اے 100راکٹ پاک فوج کے ڈیفنس سسٹم میں شامل
راولپنڈی... پاکستان آرمی نے آرٹلری کور میں اے 100راکٹ شامل کر لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اے 100 راکٹ پاکستانی سائنسدانوں اور ا نجینیئرز کی شب وروز کی محنت کا نتیجہ ہے۔ یہ ملٹی پل لانچ راکٹ سسٹم ہے۔100 کلومیٹر تک دشمن کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ دفاعی سسٹم لانچ کرنے کی تقریب میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی صنعت نے ملکی دفاع میں اہم کردار ادا کیا۔ پاک فوج کی روایتی جنگ لڑنے کی صلاحیت مزید موثر بنائی جائے گی۔پاک فوج ہر قسم کے درپےش چےلنجز سے نمٹنے کی صلاحےت کھتی ہے۔ راکٹ سسٹم کی شمولےت سے پاکستان کی استعداد مزےد بڑھے گی ۔