Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرن جوہر پر آنکھیں بند کرکے بھروسہ کرسکتی ہوں،عالیہ

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا شماربالی وڈ کی سب سے کامیاب اور بہترین اداکاراﺅں میں کیا جاتا ہے جو ہر فلم ساز کی پسند بنتی جارہی ہیں۔ انہیں یہاں تک پہنچانے میں سب سے بڑا ہاتھ ہدایت کار کرن جوہر کا ہے، جنہوں نے سب سے پہلے عالیہ کو اپنی 2012 کی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ میں کاسٹ کیا۔ وہ بہت جلد کرن جوہر کی فلم ’تخت‘ میں کام کرتی نظر آئیں گی، جس کی ہدایات اور پروڈکشن دونوں کرن جوہر کررہے ہیں۔فلم ”تخت“ کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال ہوگاجس میں بالی وڈ کے کئی نامور اداکار موجود ہیں۔فلم کی کاسٹ میں رنویر سنگھ، کرینہ کپور خان، عالیہ بھٹ، جھانوی کپور، ویکی کوشل، بھومی پڈنیکر اور انیل کپور موجود ہیں۔ عالیہ بھٹ کو فلم ’تخت‘ کی کہانی تک کا معلوم نہیں تھا، اس کے باوجود انہوں نے فلم میں کام کرنے کی ہامی بھرلی۔عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا کہ انہیں خود اس فلم کی کہانی کا اس وقت معلوم ہوا جب انہوں نے فلم سے متعلق میڈیا رپورٹس پڑھیں اور اس وقت تک وہ فلم سائن کرچکی تھیں۔اداکارہ نے کہا کہ مجھے کرن جوہر نے فون پر کہا کہ وہ یہ فلم بنارہے ہیں اور مجھے اس کا حصہ بننا ہوگا، بس میں نے ہاں کردی لیکن ایسا میں صرف کرن جوہر کے ساتھ کر سکتی ہوں، کیونکہ ان پر میں آنکھیں بند کرکے بھروسہ کرسکتی ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ میں یہ فلم بھی کرن کی ہی خاطر کررہی ہوں۔

 

شیئر: