انٹرنیشنل فٹبال کیلئے پاکستان پر ایک بار پھر فیفا کی پابندی کا امکان
ابوظبی:ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے امور میں کسی تیسری قوت کی مداخلت کو فیفا قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے پاکستا ن فٹبال فیڈریشن کے انتخابات کوماننے سے انکار کردیا۔اے ایف سی فیفا کو رپورٹ پیش کرے گی جس کی روشنی میں فٹ بال کی عالمی تنظیم پاکستان پر عالمی فٹ بال کے دروازے بند کرنے کا فیصلہ کرے گی۔ اس طرح پاکستان ایک ہی سال کے عرصے میں دوسری مرتبہ انٹرنیشنل فٹبال میں شرکت سے محروم ہوسکتا ہے۔ ابوظبی میں ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس صدر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کی صدارت میں ہوا جس میں کمیٹی کے 45 ممالک کے ایگزیکٹونے شرکت کی۔ پاکستان کی جانب سے مخدوم فیصل صالح حیات نے اس اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی۔اجلاس میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے گزشتہ انتخابات کو فیفا قوانین میں تیسری قوت کی مداخلت قرار دیتے ہوئے انہیں مسترد کردیا گیااور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ فیفا کی جانب سے جاری کئے گئے خط کے مطابق فیصل صالح حیات پاکستان فٹبال فیڈریشن کے 2020ءتک صدر ہیں، ہم انہیں ہی پی ایف ایف کا صدر مانتے ہیں او ر اس اجلاس میں وہ پاکستان کی جانب سے اسی حیثیت سے شریک ہیں۔ فوری فیصلے کیلئے رپورٹ فیفاکو بھیجنے کا اعلان کیا گیا اور فیفا کا فیصلہ حتمی ہوگا۔اگر فیفا نے پابندی عائد کردی تو پاکستان کو ایک ہی سال میں دوسری مرتبہ انٹرنیشنل فٹبال پر پابندی کا سامنا ہوگا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں