اسلام آباد۔۔ رواں مالی سال 2018-19ء کے ابتدائی 6 ماہ میں جولائی تا دسمبر کے دوران سیمنٹ کی قومی برآمدات میں48فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان سمینٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن( اے پی سی ایم اے) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششمائی میں جولائی تا دسمبر 2018ءکے دوران سیمنٹ کی برآمدات3.560 ملین ٹن تک بڑھ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر2017ءکے دوران سیمنٹ کی برآمدات2.405 ملین ٹن رہی تھیں۔