Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھیں گے‘فاروق ستار

کراچی۔۔۔ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ علی رضا عابدی کا قتل ہائی پروفائل قتل ہے ۔ہم قاتلوں کی گرفتاری تک اپنااحتجاج جاری رکھیں گے۔ہفتہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ علی رضا عابدی1986 والی ایم کیو ایم بنانا چاہتے تھے سازشی عناصر کو یہ منظور نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ علی رضا عابدی کے قاتل بے نقاب ہونے تک خاموش نہیں بیٹھیں گے ،ہم علی رضا عابدی کے قاتلوں کو ضرور گرفتارکروائیں گے۔ علی رضا عابدی کے قاتل ابھی تک لاپتہ ہیں اورحکومت نے قاتلوں کی گرفتاری بارے کچھ نہیں بتایا۔
 

شیئر: