Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیف علی” جذباتی ویلن“ بنیں گے

    بالی وڈ میں چھوٹے نواب کے نام سے پہچانے جانے والے سیف علی خان اب ویلن کے روپ میں سامنے آئیں گے۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق سیف علی خان نئے سال میں ایک نئے چیلنج کے ساتھ سامنے آرہے ہیں جس میں وہ تاریخی شخصیت مراٹھا جنگجو ”تاناجی مرسوری“ کی سوانح حیات پر بننے والی فلم ”تاناجی“ میں ویلن کا کردار ادا کریں گے جبکہ سیف کے مدمقابل نامور اداکار اجے دیوگن مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔فلم کے ہدایت کار اوم راوت تین دن قبل فلم کا پوسٹر بھی جاری کر چکے ہیں۔ اپنے کردار کے حوالے سے سیف علی خان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں اس فلم میں جذباتی ویلن ادھے بان سنگھ راٹھور کا کردار ادا کر رہا ہوں۔واضح رہے کہ فلم’ ’تاناجی“ کو ٹی سیریز کے تعاون سے فلمایا جائے گا جس میں اوم راوت ہدایت کاری کی ذمہ داریاں ادا کریں گے اور یہ فلم ”تاناجی“ اگلے سال نومبر میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

شیئر: