Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام کیمیائی اسلحے کے استعمال سے باز رہے،امریکہ

تل ابیب... امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے شامی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے گریز کرے۔ تل ابیب جاتے ہوئے صحافیوں سے طیارے میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ شامی رجیم کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے خلاف امر یکہ کے موقف میں کوئی تبدیلی رو نما نہیں ہوئی ۔اگر کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا جاتا ہے تو جس طرح ہم پہلے دو مرتبہ سخت ردعمل کا اظہار کرچکے ہیں تو ایک مرتبہ پھر ایسا ہی کریں گے۔انہوں نے اسد رجیم کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس کو کسی بھی صورت میں کسی دھوکے میں نہیں رہنا چاہیے۔جان بولٹن نے کہا کہ اب کہ ہم انخلا کے حالات کا جائزہ لے رہے ہیں اور اس کی وضاحت کررہے ہیں کہ یہ کیسے ہوگا۔یہ نہیں چاہتے ہیں کہ اسد رجیم وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کو استعمال کرے۔

شیئر: