ابو ظبی کے ولی عہد کا دورہ مکمل،پاکستان سے روانہ
اسلام آباد...ا بو ظبی کے ولی عہد محمد بن زایدالنہیان ایک روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہوگئے۔ نور خان ایئر بیس پر دورے کا یادگاری البم پیش کیاگیا۔وفاقی وزراءاور اعلی حکام نے ولی عہد کو الوداع کیا۔ قبل ازیںپاکستان پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان نے نور خان ائیربیس پر استقبال کیا۔وزیراعظم ہاوس پہنچنے پرمسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنرپیش کیا ۔ پاک فضائیہ کے جے ایف 17 طیاروں نے سلامی دی۔ بعد ازاں ابو ظبی کے ولی عہد کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ون آن ون ملاقات ہوئی۔ باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وفود کی سطح پر مذاکرات میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کو امداد اور سرمایہ کاری کے حوالے سے امور بھی زیر غور آئے۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی اعلی ترین قیادت کی 3ماہ میں یہ تیسری ملاقات ہے۔