Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرنیشنل اور نجی اسکولوں میں آج سے 10ہزارسعودیوں کو بھرتی کیا جائے گا

 دفتری آسامیاں ، انچارج اور طلبہ سے متعلق امور کی ملازمتیں سعودیوں کیلئے مختص ،سرکاری اسکولوں سے ریٹائرڈ سعودیوں کو ملازمتیں ملیں گی
 
ریاض : انٹرنیشنل اور نجی اسکولوں میں آج (پیر ) یکم جمادی الاول 1440ھ سے سعودیوں کیلئے10ہزار سے زیادہ ملازمتیں مہیا ہونگی۔ تمام دفتری آسامیاں ، انچارج اور طلبہ کی سرگرمیوں سے متعلقہ امور کی ملازمتیں سعودیوں کیلئے مختص کردی گئیں۔ ماہرین  نے توقع ظاہر کی ہے کہ سرکاری اسکولوں سے ریٹائر ہونے والے تجربہ کار سعودیوں کو یہ ملازمتیں باآسانی مل جائیں گی۔ سعودی عرب میں نجی اسکولوں  میں رجسٹرڈ طلبہ و طالبات کی تعداد 559180اور انٹرنیشنل اسکولوں میں رجسٹرڈ طلبہ کی تعداد 327384ہے۔ متعلقہ ادارے ان دنوں ’’المدارس المستقلہ‘‘ آزاد اسکولز کی ایک چین بھی قائم کررہے ہیں۔ یہ قومی تبدیلی پروگرام کے تحت ہورہا ہے۔ اسکے تحت 2000سرکاری اسکول 2020تک انتظامی اور مالی اعتبار سے خود مختار اسکولوں میں تبدیل ہوجائیں گے۔ ان میں پرائمری، مڈل اور ثانوی کی تعلیم دینے والے اسکول شامل ہونگے۔ طلبہ و طالبات کو تعلیم مفت ہوگی۔ البتہ تعلیم کا معیار زیادہ عمدہ ہوگا اور اسکولوں کو مزید اختیارات دیئے جائیں گے۔مکہ مکرمہ میں نجی اسکولوں کی کمیٹی کے رکن زہیرحسن غنیم نے بتایا کہ اس فیصلے کی بدولت نجی اور انٹرنیشنل  اسکولوں میں سعودی اساتذہ کو اچھے مواقع میسر ہونگے۔
 
 
 
 

شیئر: