Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تعلیمی ایمرجنسی لگانے پر غور

اسلام آباد....وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت تعلیمی ایمرجنسی لگانے پر غور کر رہی ہے ۔ شرح خواندگی میں اضافہ کیلئے ملک میں بھرپور خواندگی مہم چلائی جائےگی۔ وہ ملک میں خواندگی مہم چلانے کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر کو خواندگی مہم پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ وفاقی وزارت تعلیم جلد ملک بھر میں خواندگی کی مہم شروع کرے گی۔ مہم کا مقصد 4 برسوں میں شرح خواندگی میں خاطر خواہ اضافہ کرنا ہے۔ ہر ضلع میں 5000خواندگی اور ہنرمندی کے مراکز قائم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مہم کےلئے تیز ترین پڑھنا لکھنا ،سیکھنا کےلئے سلیبس متعارف کرائے جائینگے۔قومی سطح پر نیشنل لٹریسی کو آرڈینیشن سینٹر قائم کیاجائے گا۔

شیئر: