بالی وڈ کی اداکارہ دیپیکاپڈکون کا فلم ’’83‘‘ میں رنویر سنگھ کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اداکار رنویر سنگھ فلم ’’83‘‘ میں معروف کرکٹر کپل دیو کا کردار ادا کریں گے جس میں ان کی بیوی ’’رومی بھاٹیا‘‘ کا کردار ادا کرنے کے لئے اداکارہ دیپیکاپڈکون کو پیشکش کی گئی ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ دیپیکاپڈکون اور رنویر سنگھ گزشتہ سال نومبر میں شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔