Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسلسل 40گھنٹے پرواز کرنیوالا اسٹیلتھ ڈرون

بیجنگ... چین نے 40 گھنٹے تک مسلسل پرواز کرنے والا پہلا اسٹیلتھ ڈرون متعارف کرا دیا ۔اسکائی ہاک ڈرون 3 ہزار میٹری کی بلندی پر پرواز کرتے ہوئے کلیئر تصویر لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اسکائی ہاک کو چینی زبان میں تیان ینگ کا نام دیا گیا ہے ۔ یہ ڈرون راڈر کی پکڑ میں نہیں آتا اور دشمن کے اہم اہداف کو نشانہ بناسکتا ہے۔اس ڈرون کو چین کے جدید ترین فوٹو الیکٹر ایریل پلیٹ فارم سے لیس کیا گیا ہے۔اس پلیٹ فارم میں 7 مختلف کیمرے دیئے گئے ہیں جن میں سے ایک انفراریڈ کیمرہ ہے جبکہ ایک ملٹی اسپٹیکرل کیمرہ ہے جس کی بدولت یہ 360 ڈگری پر دشمن کی جاسوسی کرسکتا ہے۔یہ طیارہ ساڑھے 7 ہزار میٹر بلندی تک پرواز کرسکتا ہے جبکہ 370 کلوگرام مواد بھی اپنے ساتھ لے جاسکتا ہے۔چینی میڈیا کے مطابق مشرقی چین میں اس پروٹوٹائپ کی تیاری نومبر 2017 میں شروع ہوئی تھی گزشتہ سال فروری میں سی ہاک نے اعلان کیا تھا کہ ڈرون پہلی پرواز کےلئے تیار ہے۔اس وقت طیارے کو ڈیزائن کرنے والی ٹیم کے سربراہ ما ہونگ زونگ نے کہا تھا کہ سی ہاک میں استعمال کی جانےوالی 80 فیصد ٹیکنالوجی نئی ہے ۔سی ہاک سے قبل چین 3 اسٹیلتھ ڈرونز متعارف کراچکا ہے۔

شیئر: