آسام:حکمراں اتحاد سے اے جی پی کی علیحدگی سے بی جے پی کو جھٹکا
گوہاٹی۔۔۔۔آسام گن پریشد (اے جی پی) نے متنازعہ شہریت ترمیمی بل کے مسئلے پر بی جے پی کی زیر قیادت حکومت سے اپنی حمایت واپس لے لی۔ اے جی پی کے صدر اور وزیر اتل بورانے بتایا کہ اے جی پی کے ایک وفد نے نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سے ملاقات کے بعد فیصلہ کیاگیا۔بورانے کہا کہ اس بل کو منظور نہ کرنے کیلئے مرکز کو منانے کی آخری کوشش کی لیکن سنگھ نے کہا کہ اسے لوک سبھا میں آج پاس کرایا جائیگا۔اس کے بعد اتحاد میں برقراررہنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اس سے قبل اے جی پی کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پرفل کمار مہنت نے بیان دیا تھا کہ اگر شہریت (ترمیمی) بل 2016ء لوک سبھا میں منظور ہوتا ہے تو ان کی پارٹی حکومت سے حمایت واپس لے لے گی۔