سعودائزیشن کیلئے تفتیشی ٹیمیں
ریاض ۔۔۔ سعودی وزرات محنت و سماجی بہبود نے 5مزید شعبوں میں سعودائزیشن کے فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے ریاض، تبوک اور حائل میں تفتیشی ٹیمیں قائم کردیں۔ ٹیموں کے ارکان طبی سازوسامان ، تعمیراتی اشیاء، گاڑیو ںکے فاضل پرزوں ، مٹھائیوں او رانواع و اقسام کے قالین فروخت کرنے والی دکانوں پر چھاپے ماریں گی۔ یہ بات دریافت کی جائیگی کہ آیا مذکورہ مقامات پر سعودی سیلز مین تعینات کردیئے گئے ہیں یا اب بھی غیر ملکی سیلز مین ہی مذکورہ دکانوں پر کام کررہے ہیں۔