Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: 8بجے کے بعد ڈیوٹی پر پہنچنے والے ملازمین غیر حاضر شمار ہوں گے

کویت: کویت کے سرکاری ملازمین کو 8بجے تک ڈیوٹی پر پہنچ جانا چاہئے۔ اس کے بعد آنے والے ملازمین کو غیر حاضر سمجھا جائے گا۔ کویتی ایوان سول سروس نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ سرکاری دفاتر میں ڈیوٹی7بجکر30منٹ پر شروع ہوجاتی ہے تاہم آدھے گھنٹہ تک ملازمین کو فنگر پرنٹ کرنا چاہئے۔ ڈیوٹی شروع ہونے کے بعد30منٹ کی رعایت رکھی گئی ہے ۔ اس سے زیادہ تاخیر سے آنے والے غیر حاضر شمار ہوں گے۔ 8بجے کے بعد آنے والے ملازمین کو باقی دن ڈیوٹی کرنے کی ضرورت نہیں ۔ 
 

شیئر: