Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی کوریا کے رہنما کا دورہ چین

پیانگ یانگ... شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان چین کے دورے پر ہیں ۔ دونوں ممالک کے میڈیا نے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان اپنی اہلیہ اور مذاکرات کاروں کے ہمراہ نجی ٹرین کے ذریعے چین پہنچے ہیں،اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔ کم جونگ یہ دورہ اپنے چینی ہم منصب کی دعوت پر کر رہے ہیں تاہم اس دورے کی دیگر تفصیلات ابھی منظر عام پر نہیں لائی گئیں ۔ چینی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے سپریم لیڈر جمعرات تک چین میں قیام کریں گے۔

شیئر: