Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افریقی ملک گیبون میں بغاوت کی کوشش ،4فوجی افسر گرفتار

گیبون ...افریقی ملک گیبون میں حکومت کے خلاف بغاوت کی کوشش کے الزام میں 4 فوجی افسروں کو دارالحکومت لیبر ویل میں سرکاری ریڈیو اسٹیشن کی عمارت سے گرفتار کر لیا گیا ۔ پانچواں ساتھی افسر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ گیبون کی حکومت کے ترجمان نے بتایاکہ5فوجی افسروں نے بغاوت برپا کرنے کی کوشش کی تھی۔ مختصر وقت کے لئے سرکاری ریڈیو اسٹیشن پر قبضہ کر لیا تھا۔قبل ازیں یہ اطلاع سامنے آئی تھی کہ گیبون میں فوجی افسروں نے صدر علی بونگو کے خلاف بغاوت کی ہے۔سرکاری ریڈیو پر قبضہ کر لیا و اضح رہے کہ بونگو 3 ماہ قبل دل کا دورہ پڑنے کے بعد اس وقت مراکش میں زیر علاج ہیں۔

شیئر: