Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرنس آئل کی درآمد فوری بند کرنے کا حکم

اسلام آباد...حکومت نے فرنس آئل کی درآمد فوری بند کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ملک میں قائم تیل کی تمام ریفائنریز کو صلاحیت اور معیار بہتر کرنے کی ہدایت کردی۔ترجمان پٹرولیم ڈویژن نے بتایا کہ تمام ریفائنریز اور متعلقہ حکومتی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ فرنس آئل کی پیداوار کم کر کے نہ ہونے کے برابر کر دی جائے ۔ فرنس آئل کی اسٹوریج کی صلاحیت سے استفادہ کرنے کے لئے بجلی بنانے والوں سے تجارتی معاہدے کریں۔مستقبل میں تمام ریفائنریز اس بات کو یقینی بنائی گئی کہ خام تیل کی ضمنی پیداوار میں فرنس آئل سے ہونے والی پیداوار انتہائی کم کردی جائے۔ ریفائنریز کو چاہیے کہ اضافی اسٹوریج کی سہولیت کا آغاز کیا جائے۔اس کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے ڈیم ڈیوٹی کا استعمال کیا جائے۔حکومت کی جانب سے فوری طور پر فرنس آئل کی درآمد پر پابندی عائد کردی گئی تاہم کے الیکٹرک اس سے مستثنی ہے۔

شیئر: