کورکمانڈرز کانفرنس،کنٹرول لائن کی صورتحال کا جائزہ
راولپنڈی...کور کمانڈرز کانفرنس نے علاقائی امن اور ملک میں قیام امن یقینی بنانے کے لئے تمام کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک کی سیکیورٹی، جیو اسٹر یٹجک صورتحال اور جاری آپریشنز کا جائزہ لیا گیا۔ کنٹرول لائن پر ہند کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور شہریوں کو نشانہ بنانے سمیت مشرقی سرحدوں پر صورتحال زیر غور آئی۔ کانفرنس میں پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے اور افغان مفاہمتی عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔ اجلاس کے شرکاءنے علاقائی امن اور ملک میں قیام امن یقینی بنانے کے لئے تمام کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔