Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف جیل میں علیل ہوگئے

لاہور .... سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں علیل ہوگئے ۔تیز بخار ،کمر اور سر میں درد کی شکایت پر ڈاکٹروں کا پینل تشکیل دے دیا گیا۔ نواز شریف نے اپنے ذاتی معالج کو بلانے کی درخواست کی ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیرا عظم پہلے ہی عارضہ قلب میں مبتلا ہیں۔ دریں اثناءنواز شریف سے ان کی صاحبزادی مریم نواز نے ملاقات کی جو آدھا گھنٹہ تک جاری رہی ۔ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر بھی ہمراہ تھے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں صحت اور جیل میں فراہم کی جانے والی سہو لتوں کے حوالے سے دریافت کیا ۔ مقدمات کے حوالے سے قانونی مشاورت بھی کی گئی۔
 

شیئر: