یورپی یونین نے ایران پر نئی پابندیاں لگا دیں
دی ہیگ...یورپی یونین نے ایرانی انٹیلی جنس سروس پرپابندی عائد کردی۔ یہ اعلان ڈچ حکومت کے اس بیان کے بعد کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ 2015 اور 2017 میں قتل کئے جانے والے 2 مخالفین کے قتل کے پیچھے ایران ملوث ہے ۔یورپی یونین کی پابندیوں میں ایرانی وزارت انٹیلی جنس، اس کے عہدیداروں اور دیگر افراد کو ملنے والے فنڈز اور مالی اثاثہ جات پر پابندی شامل ہے ۔ فرانس نے بھی گزشتہ برس 2 مشتبہ ایرانی ایجنٹوں اور ایران کی وزارت انٹیلی جنس اینڈ سیکیورٹی کے افراد پر پابندی عائد کی تھی۔فرانسیسی سیکیورٹی ادارو ں کے مطابق ایرانی وزارت انٹیلی جنس میں ہیڈ آف آپریشن نے پیرس کے مضافات میں پیپلز مجاہدین ایران کی ریلی پر بم حملہ کرنے کا حکم دیا تاہم ایران سے اس الزام کی تردید کی تھی۔