کنٹرول لائن پر ہندوستانی فائرنگ،خاتون جاں بحق
راولپنڈی....لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج نے سیز فائر کی پھر خلاف ورزی کی ہے۔بلااشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شہید اور ایک زخمی ہوگئی۔آئی ایس پی آرکے مطابق ہندوستانی فوج نے کنٹرول لائن پر شاہ کوٹ سیکٹر میں سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی۔ترجمان پاک فوج نے اشتعال انگیزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی فوج کی جانب سے غیر پیشہ وارانہ رو ئیے کا مظاہرہ جاری ہے۔ کشمیر میں مظالم کے ساتھ لائن آف کنٹرول پر بھی سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ ہندوستانی فوج کے اس طرح کے اقدامات سے کشمیر میں بہادر مقامی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا۔