Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیپلزپارٹی سے خطرہ ہے،حلیم عادل شیخ

کراچی ....تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھا ہے جس میں پیپلزپارٹی قیادت سے زندگی کو لاحق خطرات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ پیپلزپارٹی والے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔سیکریٹری محکمہ داخلہ کو خط میں کہا کہ پیپلزپارٹی کے رہنماوں اور صوبائی حکومت کی کرپشن کو ہرفورم پربے نقاب کیا ہے۔ سندھ بھرمیں سیاسی جدوجہد اور بدعنوانی کےخلاف مہم چلارہاہوں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ماضی میں بھی پیپلزپارٹی اپنے سیاسی مخالفین کو جانی نقصان پہنچاچکی ہے ۔حلقہ انتخاب سہراب گوٹھ میں سیکیورٹی صورتحال اچھی نہیں ۔ پولیو ورکرز کو بھی قتل کیاجاچکا ۔انہوں نے سیکیورٹی مہیا کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

شیئر: