Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان سوشل سنٹر شارجہ كى ادبی کمیٹی قائم ، سلیمان جاذب سربراہ مقرر

نمائندہ اردو نیوز۔ دبئی
 
 پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کی طرف سے ادبی کمیٹی کا قیام اور نوٹیفکیشن جاری ہوا۔معروف شاعر سلیمان جاذب کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سوشل سنٹر شارجہ نے ادبی کمیٹی کا اعلان کیا ہے اور ممبران کو نوٹیفکیشن دیئے۔ ادبی کمیٹی کی سربراہی شاعر اور صحافی سلیمان جاذب کریں گے جبکہ دیگر ارکان میں کامران احمد ریاض ، کاشف محمود ، حافظ سہیل انجم ، راجہ خیام الحق ، چوہدری بشیر احمد شاہد اور فرح شاہد شامل ہیں۔ اس موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر چوہدری خالد حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اردو پاکستانی کی قومی زبان ہے جس کے فروغ کے لئے ہماری کوشش ہو گی کہ زیادہ سے زیادہ کام کریں۔ ادبی کمیٹی کی تشکیل کا بنیادی مقصد ادب کی ترویج و ترقی اورنئی نسل کو اس سے روشناس کرانا ہے ۔ہماری کوشش ہوگی کہ اردو ادب سے وابستہ افراد اور نئے لکھنے کوسامنے لایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں ذیلی کمیٹیزکی تشکیل جاری ہے جن میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو شامل کیا جا رہا ہے تاکہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی احسن انداز میں خدمت کی جائے ۔ادبی کمیٹی میں صحافیوں ، دانشوروں ، علمی و ادبی شخصیات کی شمولیت سے ادب کو مزید فروغ دینا ہماری اولین ترجیح میں شامل ہے۔ ادبی کمیٹی کے سربراہ اور معروف شاعر سلیمان جاذب نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ادب ہماری روایات کا حصہ ہے اور نئی نسل اس سے دور ہوتی جا رہی ہے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ نئی نسل کو اس میں آگے لایا جائے تاکہ اس سلسلے کو جاری رکھا جاسکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ادبی کمیٹی پروگراموں کے علاوہ معلوماتی پروگراموں کا بھی ایک سلسلہ بہت جلد شروع کرے گی۔ اس موقع پر سلیمان جاذب نے ادبی کمیٹی کی تشکیل اور کلیدی ذمہ داری سونپنے پرسوشل سنٹر شارجہ کے صدر چوہدری خالد حسین اور عہدیدارن کا شکریہ ادا کیا ۔
 

شیئر: