Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امر یکہ میں بڑے مالیاتی بحران کا خدشہ

نیویارک...مالیاتی امور کے کئی ماہرین نے خدشات ظاہر کئے ہیں کہ دنیا کی سب سے بڑی معیشت امریکہ میں اگلے بڑے مالیاتی بحران کی وجہ ملکی طلبہ بنیں گے۔امر یکہ میں طلبہ اس وقت مجموعی طور پر اتنے زیادہ مقروض ہیں کہ ملکی تاریخ میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ عام شہریوں کے لئے گھر خریدنے کے لئے قرضوں کے بعد سب سے زیادہ قرضے طلبہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لئے لیتے ہیں۔ان طلبہ کے ذمہ ریاستی قرضوں کی مجموعی مالیت 1.5 ٹریلین (1500 بلین) ڈالر بنتی ہے۔اسی صورت حال کا ایک اور تشویش ناک پہلو یہ بھی ہے کہ امر یکہ پر مجموعی طور پر قرضوں کا جتنا بھی بوجھ ہے، اس میں سے ریاست کی طرف سے طلبہ کو دینے جانے والے تعلیمی قرضوں کا حصہ قریب 7 فیصد بنتا ہے۔ اس کے علاوہ کئی ملین امریکی طلبہ کو نجی شعبے کے مالیاتی اداروں اور بینکوں سے حاصل کردہ 64.2 بلین ڈالر کے قرضے بھی واپس کرنا ہیں۔
 

شیئر: