Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں ٹڈیوں اور جھینگروں کے حملے کا خطرہ نہیں

جدہ: جدہ میونسپلٹی نے شہریوں اور مقیم تارکین کو اطمینان دلایا ہے کہ جدہ میں ٹڈی دل اور جھینگروںکے حملے کا کوئی خطرہ نہیں۔ سوشل میڈیا میں اس حوالے سے پھیلائے جانے والے خدشات بے بنیاد ہیں۔ میونسپلٹی حشرات کی نقل وحرکت پر نگرانی کر رہی ہے۔ جدہ کے مختلف علاقوں میں جھینگروں کی غیر معمولی تعداد دیکھنے میں نہیں آئی تاہم اسپرے کرنے والی ٹھیکیدار کمپنی کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل ہے کہ وہ گٹر کے ڈھکن بند رکھیں ۔ 
 

شیئر: