Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الیکٹرانک شو میں مستقبل کی کاروں کی مقبولیت

لاس ویگاس۔۔۔ یہاں منعقدہ کنزیومر الیکٹرانک شومیں دوسری بے شمار چیزوں کے علاوہ ایک ایسی عجیب و غریب اور خوفناک گاڑی رکھی گئی ہے جسے ہولورائڈ کا فرضی نام دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس کار کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں بیٹھا شخص ڈرائیونگ کے دوران ہی مارول اور ڈزنی کے بنائے ہوئے وڈیو گیمز اور دوسری چیزوں سے لطف اندوز ہوسکتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ اور ایک دو دوسری کاریں مرسیڈیز اور بی ایم ڈبلیو والوں نے تیار کی ہیں اور ان گاڑیوں کے شیشوں کو فلمیں دیکھنے کیلئے پردہ سیمی کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ گاڑی کی ہر چیز خود کار ہے۔ مقامی نمائش میں جن لوگوں نے اس گاڑی کو دیکھا اور اس کے امکانات کا جائزہ لیا وہ حیران اور ششدر رہ گئے۔ نمائش میں بی ایم ڈبلیو اور مرسیڈیز کے علاوہ ہونڈا والوں نے بھی اپنی تیار کردہ کنسپٹ کاروں کو نمائش کیلئے رکھا تھا جس کی اسکرین انگلیوں کے معمولی لمس سے کام کرتی ہے اور اسکی ظاہری شکل و صورت پوڈ کی طرح ہے۔ مگر ایسا نہیں ہے کہ یہ گاڑیاں عام گاڑیوں سے مختلف نظرآرہی ہیں صرف ان میں فراہم کردہ سہولیات دوسری گاڑیوں سے مختلف ہیں۔ ہولو رائڈ کار اوڈی والوں کی تیار کردہ ہے اس میں بیٹھ کر مختلف کھیلوںسے لطف اندوز ہونے والوں کو ایک مرد آہن اور ایک راکٹ کے ساتھ مل کر اپنے حریفوں سے مقابلہ کرنا ہوتا ہے۔ ان حریفو ںکو تھانوس کا نام دیا گیا ہے اور جو ان تھانوس کو شکست دیدے گا وہی کھیل کا فاتح قرار پائیگا۔ کار میں صرف ایک شخص کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور وہ یقینی طور پر اسکا ڈرائیو رہوسکتا ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ ابھی یہ کار مستقبل کی کار کے حوالے سے جانی جارہی ہے لیکن عین ممکن ہے کہ 2025ء تک آپ کے سامنے حقیقت کا روپ دھار کر سامنے آجائے۔ 
 

شیئر: