جنوبی افریقہ ون ڈے ٹیم میں عمران طاہر کے ساتھ ہاشم آملہ کی واپسی
جوہانسبرگ:جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے بتدائی2میچوں کےلئے ٹیم کے 14کھلاڑیوں کا اعلان کر تے ایک نئے کھلاڑی ریسیوان ڈرڈوسین کو بھی ون ڈے کیریئر میں ڈیبیوکرنے کا موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ہاشم آملہ بھی واپس آگئے ہیں ۔ ریسیوان ڈرڈوسین ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی سپرلیگ کے ٹاپ ا سکورر ہے ہیں۔گزشتہ سال نومبر میں انجری کے بعد ٹیم سے باہر ہونے والے ہاشم آملہ بھی فٹ ہونے کے بعد اسکواڈ کا حصہ ہوں گے تاہم انجریز کا شکار جے پال ڈمنی اور لنگی نگیدی کو زیر غور نہیں لایا گیا۔فاسٹ بولر ڈین پیٹر سن بھی 2017ءکے بعد ایک مرتبہ پھر ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے لئے طلب کئے گئے ہیں ۔ انہیں پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں بھی ورنن فلینڈر کے متبادل کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔سلیکشن پینل کے کنوینیر لینڈا زونری کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے ون ڈے اسکواڈ ترتیب دیا گیا ہے تاکہ میگا ایونٹ کےلئے ٹیم کی تیاری اور انتخاب آسان ہو سکے ۔انہوں نے کہا بعض کھلاڑی اسکواڈ میں شامل نہیں لیکن انہیں سیریز کے بقیہ میچوں میں موقع دیا جا سکتا ہے ۔فرحان بہار الدین، ایڈن مارکرم اورکرس مورس ہماری نظر میں ہیں اور انہیں بقیہ 3 میچوں کے دوران شامل کیا جاسکتا ہے ۔ جنوبی افریقی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ۔فاف ڈو پلیسس (کپتان)، ہاشم آملہ، کوئنٹن ڈی کوک، ریزا ہینڈرکس، عمران طاہر، ہینریچ کلاسن، ڈیوڈ ملر، ڈین پیٹرسن، ہینڈل فیلکوائیو، ڈوین پریٹوریس، کاگیسو ربادا، تبریز شمسی، ڈیل اسٹین اور ریسیوان ڈرڈوسین۔ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 19 جنوری کو پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائے گا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تبصرے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ میں"اردو نیوز اسپورٹس"جوائن کریں