Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رواں ماہ 3طلاق آرڈی ننس ناکارہ ہوجائیگا،وزیرمملکت

نئی دہلی۔۔۔بیک وقت 3طلاق کو جرم قراردیئے جانے سے متعلق حکومت کی جانب سے پیش کئے جانے والے ’’تین طلاق آرڈیننس‘‘ کی مدت رواں ماہ ختم ہوجائیگی۔ دراصل اسے قانون میں تبدیل کرنے والا بل پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں منظور نہیں کیا جاسکا۔ عام انتخابات سے قبل اب سب کی نظریں مودی حکومت کے آئندہ اقدامات پر ہیں ۔وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور وجے گوئل نے کہا کہ3 طلا ق کو قابل جرم سزا قراردئیے جانے سے متعلق’’ مسلم خواتین بل2018‘‘،’’انڈین میڈیکل سائنسز بل2018ء‘‘ اور’’ کمپنی بل 2019‘‘لوک سبھا میں منظور کئے گئے لیکن انہیں راجیہ سبھا میں منظور نہیں کیا جاسکا لہذا حکومت ان پر دوبارہ آرڈیننس لائیگی۔
مزید پڑھیں:- -  - --8ویں کلاس تک ہندی کی تعلیم لازمی ہوگی؟

شیئر: