مسئلہ کشمیر کا کوئی فوجی حل نہیں،ناروے
نئی دہلی...ناروے کی وزیر اعظم ارنا سولبرگ نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر ہو یا شام کا تنازع، ان کا کوئی فوجی حل نہیں ہو سکتا۔ پاک وہند کو مذاکرات شروع کرنے کا وقت طے کر لینا چاہئے۔ دونوں بڑے ملک ہیں۔ وہ اس بات کو خود یقینی بنا سکتے ہیں کہ دیگر ممالک کی مدد کے بغیر اپنے درمیان تناو کم کریں۔سری لنکا میں ناروے کی ثالثی کی کوششیں بارآور ثابت نہیں ہوئی تھیںجس انداز میں سری لنکا میں جاری تنازع کا اختتام ہوا ، اس کا افسوس ہے۔نئی دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برصغیر کے باہر سے کوئی بھی شخص مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کچھ نہیں کر سکتا تاہم اگر ہند اور پاکستان ایک دوسرے سے اس مسئلے پر بات چیت کرنا چاہیں تو ناروے یقینا ثالثی کا کردار ادا کر سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں پاک و ہند کو فوجی اخراجات میں کمی کر کے تعلیم اور صحت پر خرچ کرنا چاہئے۔ سابق وزیر اعظم بانڈیوک کے دورہ سری نگر سے متعلق سوال پر کہا کہ انہوں نے یہ دورہ ذاتی حیثیت میں کیا ۔ یہ ناروے کے کسی سرکاری منصوبے کا حصہ نہیں تھا۔