علیمہ خان معاملہ ، جے آئی ٹی بنائی جائے ،مریم اورنگزیب
اسلام آباد... مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنی ہمشیرہ علیمہ خان کے معاملے پر جے آئی ٹی بنا ئیں۔ تحر یک انصاف کی پارٹی فنڈنگ کے 18 اکاونٹس ظاہر ہی نہیں کئے گئے۔ وزیراعظم عمران خان بے نامی دار ہیں۔ ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان سب کے لئے احتساب کے معیار کا تعین کیا تھا ۔ ہم نے علیمہ خان کی پراپرٹی کے ظاہر ہونے پر دھر نے کی بجائے سوال پوچھنا بہتر سمجھا۔ علیمہ خان کیس مےںسپر یم کورٹ نے جرمانہ عائد کیا لیکن ایف بی آر اور ایف آئی اے نے کیوں خاموشی اختےار کئے رکھی۔ ہماری یہ ڈےمانڈ ہے کہ علیمہ خان سے متعلق بھی جے آئی ٹی بنائی جائے کیونکہ وہ شوکت خا نم اور نمل یو نیورسٹی کے بورڈ میں شامل ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ نواز شر یف کو نہ لی جانے والی تنخواہ پر نااہل کیا گیا ۔ ان پر اثاثوں کو چھپانے کا الزام نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کون ساپبلک آفس ہولڈر تھیں پھر کیوں ان کا ڈھائی سال میڈیا ٹرائل کیا گیا ۔ان کے پاس کوئی سرکاری عہدہ بھی نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ علیمہ خان اپنے ذرائع آمدن بتا ئیں جس سے انہوں نے لاکھوں ڈالرزکی جا ئداد خریدی۔