Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اعلیٰ سطح کا سعودی وفد گوادر پہنچ گیا

کوئٹہ:  اعلیٰ سطح کا سعودی وفد وزیر توانائی، صنعت اور معدنی وسائل خالد الفالح کی قیادت میں گوادر پہنچ گیا جہاں وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان اور وزیر پورٹ و شپنگ علی زیدی نے گوادر ائرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے وزیر توانائی، صنعت و معدنی وسائل اورخالد الفالح اور وفد میں شامل دیگر حکام گوادر ائرپورٹ پہنچے ، اس موقع پر استقبال کے لیے پاکستان کے وزیر پیٹرولیم اور وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کے علاوہ صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن میر ظہور احمد بلیدی اور دیگر وفاقی و صوبائی حکام موجود تھے۔ گوادر ائرپورٹ پراسکول کے بچوں نے معزز سعودی مہمانوں کو گلدستہ پیش کیا۔  سعودی وفد گوادر بندرگاہ کا بھی دورہ کرے گااور انہیں پاکستانی حکام کی جانب سے بریفنگ بھی دی جائے گی۔

شیئر: