Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنزیومر الیکٹرانک شو : بیزل لیس ڈسپلے کے ساتھ اسوس کمپنی کا لیپ ٹاپ متعارف‎

تائیوانی کمپنی اسوس کی جانب سے کنزیومر الیکٹرانک شو کے موقع پر دنیا کا سب سے کم بیر والا لیپ ٹاپ متعارف کرا دیا گیا ہے۔ کمپنی نے ڈیوائس کو اسوس زین بک ایس 13 نام دیا ہے ۔ لیپ ٹاپ میں 13.9 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے اور اس کا اسکرین ٹو باڈی ریشو 97 فیصد ہے ۔ ڈیوائس میں ایٹتھ جنریشن انٹیل کور پروسیسر ، اینویڈیا جی فورس ایم ایکس 150 گرافکس ، 16 جی بی ریم اور 1 ٹی بی سالڈ اسٹیٹ ڈرائیو دیا گیا ہے۔ فرنٹ کیمرے کو ڈسپلے کے نوچ میں جگہ دی گئی ہے۔ کمپنی نے ڈیوائس کی قیمت کا اعلان نہیں کیا البتہ لیپ ٹاپ کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں ہی فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔
 

شیئر: