Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرین میں سوار ہونے کیلئے 20 منٹ پہلے اسٹیشن پہنچنا ہوگا؟

نئی دہلی۔۔۔ائیرپورٹ پر جس طرح طیارے میں سوار ہونے کیلئے کئی گھنٹے پہلے پہنچنا پڑتا ہے ،اُسی طرح اب ٹرینوں میں سوار ہونے کیلئے  بھی15سے20منٹ قبل پہنچنا ہوگا۔ ریلوے اسٹیشنوں پربعض انتظامات میں تبدیلی لائی جارہی ہے جس سے مسافروں کو پلیٹ فارم تک پہنچنے اور ٹرین میں سوار ہونے میں اضافی وقت لگ سکتا ہے۔ اس نظام کو سب سے پہلے الٰہ آباد ریلوے اسٹیشن پر نافذ کیا جا رہا ہے جہاں کنبھ میلے کیلئے بڑی تعداد میں مسافر پہنچ رہے ہیں۔ اس کے بعد کرناٹک کے ہبلی ریلوے اسٹیشن پر یہ سسٹم نافذ کیا جائیگا۔اب ائیرپورٹ کی طرح ریلوے اسٹیشنوں پر بھی مسافروں کو سیکیورٹی جانچ کے عمل سے گزرنا ہو گا۔متعین وقت کے بعد اسٹیشن میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ان دونوں اسٹیشنوں پر پائلٹ پروجیکٹ کے بعد اسے دیگر 202 اسٹیشنوں پر نافذ کیا جائے گا۔ اسٹیشنوںپر جانے کیلئے غیرقانونی راستے بند کردیئے جائیں گے اوراسٹیشن میں داخل ہونے کے مراکز پر سیکیورٹی نظام سخت کیا جائیگا۔
مزید پڑھیں:- - - - - -امیت شاہ 22جنوری کو حیدرآباد میں

شیئر: