Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

SARASOTA کی سیر

***خلیل احمد نینی تال والا***
میں ہر سال اپنے قارئین کو ایک نئی تفریح گاہ سے آگاہ کرتا رہتا ہوں ۔دسمبر کی برفباری انجوائے کرنے ہم اپنی فیملی کے ساتھ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو جاتے رہتے ہیں مگر جب اس برفباری اور موسم سرما کی بارشوں سے دل بھر جاتا ہے تو کسی گرم موسم کی تلاش میں ایک نئے ساحل سمندر کی طرف رُخ کرتے ہیں ۔اس سال ہم نے امریکہ کی ریاست فلوریڈا جو سمندری ساحلوں کی وجہ سے مشہور ہے اُس کے ایک نایاب ساحل SARASOTAنامی بیچ کا انتخاب کیا جہاں سردی کے مقابلے میں انتہائی خشک موسم یعنی 18سے 20سینٹی گریڈ تھا ۔دسمبر کے آخری مہینے میں کینیڈا اور امریکہ میں تمام اسکولوں کی 2ہفتوں کی چھٹیاں ہوتی ہیں ۔اس وجہ سے جہازوں کے کرائے دُگنے اور تگنے ہونے کے ساتھ ساتھ ہوٹلوں کے کرائے بھی اسی مناسبت سے بہت بڑھادیئے جاتے ہیں ۔ٹورنٹو سے فلوریڈا کا فضائی ریٹرن ٹکٹ عام دنوں میں 250ڈالر تک ملتا ہے مگر جیسے ہی موسم سرما کی چھٹیاں آتی ہیں 800سے 1000ڈالر تک پہنچ جاتا ہے ۔بہت سے سیاح گاڑیوں میں نکل جاتے ہیں ۔وہ بھی خوشگوار تفریح ہوتی ہے ۔راستے چونکہ ہرے بھرے ہوتے ہیں تو سفر مزیدار گزر جاتا ہے ۔ ہمارے ساتھ خواتین اور بچے تھے تو ہوائی جہاز کا سفر ہی بہتر تھاکیونکہ 800کلومیٹر کا فاصلہ تھا ۔نیٹ سے ایک سستی ائر لائن کا کرایہ ٹورنٹو کے بجانے نیا گرا فال تک جو تقریباً 80کلومیٹر دُور تھا 400ڈالر میں واپسی کا مل گیا تو ہم بذریعہ کار نیا گرا فال پہنچے جو دنیا کاسب سے خوبصورت آبشارہے۔ نیا گرا فال کا ایک حصہ کینیڈا میں ہے اور دوسرا حصہ امریکی ریاست بفیلومیں ہے۔ چنانچہ ہم وہاں پہنچ گئے اور غلطی سے جس ائرپورٹ پہنچے وہ ائرلائنز دوسرے نزدیکی چھوٹے ائر پورٹ سے جاتی تھی گویا اس چھوٹے سے شہر میں دو ائرپورٹس تھے ۔چونکہ گاڑیاں ساتھ تھیں۔ لہٰذا 30کلومیٹر دُور چھوٹے ائرپورٹ پر پہنچے جب کاوئنٹر پر پہنچے تو ہم 8افراد تھے ۔ معلوم ہوا کہ ہم کو خود بورڈنگ پاس نکال کر لانا چاہئے تھا ورنہ 50ڈالر فی کس فیس چارج ہوگی۔ خوش قسمتی سے ہمارے صاحبزادے سلمان خلیل کے موبائل ڈیٹامیں وائی فائی تھا لہٰذا 8 ٹکٹیں اپ لوڈ کرلیں۔ دوسرامرحلہ سامان کا آیا تو معلوم ہو ا کہ ہر لگیج جو 40پونڈ تک ہوگا اُس کا کرایہ 50ڈالر فی کس چارج ہوگا جبکہ عام طور پر دیگر ائرلائنز 50پونڈ تک اجازت دیتی تھیں ۔اضافی وزن کی صورت میں 50ڈالر فی لیگج الگ لگا اور تو اور ہاتھ کے ٹرالی بھی 25ڈالر فی کس چارج ہوئی۔ یہ چھوٹی چھوٹی ائر لائنز ٹکٹ سستے دے کر خفیہ اضافی ذرائع سے رقم وصول کرتی ہیں ۔مزید اگر آپ اپنے مطلب کی سیٹ لیتے ہیں تو اضافی رقم دینا پڑتی ہے۔ یعنی ایمرجنسی دروازوں والی چوڑی سیٹیں 25ڈالر لے کر خریدی جاتی ہیں ۔العرض طیارے میں چائے پانی تک قیمتاً خریدنا پڑتا ہے ۔گویا ایک طرف سے پیسے بچائیں تو دوسری طرف سے وصولیاں بھی کرلی جاتی ہیں ۔ بہرحال 3گھنٹوں کی فلائٹ سے ہم SARASOTAسے 80میل دُور TEMPAٓٗائر پورٹ پہنچے، رینٹ اے کار لے کرSARASOTAکے ساحل پر پہنچے ۔راستے بھر ہم کو سمندر اور خوبصورت درخت ،عمارتیں ،نئے نئے پل ملتے رہے ۔راستہ بور نہیں لگا۔ ایک گھنٹے کی مسافت کے بعد ہم جس مکان پر پہنچے وہ عین ساحل پر بنا ہوا تھا جو ہمارے میزبان دوست نے ہمارے لئے خصوصی طور پر بُک کروایا تھا گویا ہم ان کے مہمان جو ٹھہرے ۔یہ پاکستان آرمی کے ریٹائرڈ کرنل جواد پیرزادہ ہیں جو ریٹائرمنٹ کے بعد فلوریڈا شفٹ ہوگئے تھے اور 10سال سے وہاں رہائش پذیر ہیں اور وہیںایک سیکورٹی فرم سے وابستہ ہیں ۔اس مکان میں 6 خوبصورت کشادہ کمرے، لائونج، ڈرائنگ روم، کچن معہ ساز وسامان، کشادہ لان ،کارپارکنگ کے علاوہ سوئمنگ پول الغرض بہترین رہائش تھی ۔ایک ہفتہ خوب انجوائے کیا۔ سمندر میں مچھلیاں پکڑنے کی کوشش کی مگر تیز ہوائوں کی وجہ سے ساحل پر نہیں پکڑ سکے ۔ خراب موسم کی وجہ سے دُور جانے کی معانعت تھی۔امریکہ میں مچھلیاں پکڑنے کیلئے لائسنس لینا پڑتا ہے سو وہ بھی لیا۔ درختوںپر چڑھنے اوراوپر سے نیچے رسیوں سے جانے والا گیم بھی خوب تھا ۔سب نے سارادن انجوائے کیا ۔ایک دن برف کی مصنوعی آئس اسکیٹنگ سے بھی سب لطف اندوز ہوئے ۔SARASOTAسے 100کلومیٹر دُور ایک بہت بڑا ڈزنی ورلڈ جیسا بش گارڈن تھا جس میں تقریباً 20رائڈز تھیں ۔وہ بھی باآسانی آدھے سے زیادہ مل گئے۔ریسٹورنٹس بھی زیادہ مہنگے نہیں تھے آدھے گھنٹے کے فاصلے پر ایک بہت تاریخی فیملی منی گالف سینٹر تھا۔ جس میں 18ہول تھے سب نے مل کر منی گالف بھی انجوائے کیا۔یہ نیا شہر ہے ۔ہالی ووڈ کی طرح بڑے بڑے اداکار ،ارب پتی کھلاڑیوں نے گرمیاں انجوائے کرنے کیلئے اس کے ساحل پر خوبصورت گھر بنوارکھے ہیں ۔عام دنوں میں تو ایک ماہ کا کرایہ صرف 5ہزار ڈالر ہوتا ہے۔البتہ 3اسٹار ہوٹل بہت ہیں جن کا کرایہ 200سے لے کر 300اور فائیواسٹار ہوٹل 500ڈالر یومیہ میں مل جاتے ہیں ۔اس شہر کی خوبی یہ ہے کہ یہاں ہر طرح کے ریسٹورنٹس مل جائیں گے ۔خوبصورت باغ ،خوبصورت واک وے برج کے ساتھ بنائے ہوئے ہیں ۔دنیا کے بہترین برانڈ کاسامان یہاں ملتاہے۔ مالز بھی بھرے ہوتے ہیں اکثر سیاح یہاں کی سوغاتیںضرور خریدتے ہیں ۔ امریکہ کا خوبصورت ترین شہر اور بیچ دیکھنا ہو تو SARASOTAکا جواب نہیں ہے ۔یہ ڈزنی لینڈ سے بھی 2گھنٹوں کے فاصلے پر واقع ہے اگر فلوریڈا جائیں تو اس بیچ پر ضرور جائیں ۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں