مہمند ڈیم کی افتتاحی تقریب پھر ملتوی
پشاور... مہمند ڈیم کی افتتاحی تقریب پھر ملتوی کردی گئی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مہمند ڈیم کی افتتاح کی تاریخ تبدیل کر دی گئی ۔ نئی تاریخ کا اعلان چیف جسٹس ثاقب نثار سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ چیف جسٹس ثاقب نثار بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔افتخار درانی نے تنازعات کے باعث منصوبے کے التوا کے خدشے کو مسترد کیا اور کہا کہ منصوبے کا ٹھیکا سابق حکومت کے دور میں ہوا تھا ۔ اس معاملے پر موجودہ حکومت کا کوئی کردار نہیں ۔