Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پولیس کی آنکھوں کے سامنے ملزم کا قتل

کراچی ...کراچی کے علاقے نیوٹاون میں پولیس کے سامنے نامزد ملزم کو قتل کردیا گیا۔ غفلت برتنے پر پولیس افسر سمیت 4 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔ مدعی سہیل مغل پولیس موبائل میں بیٹھ کر منور علی کی گرفتاری کا عدالتی حکم لے کر اس کے گھر پہنچا تو بات چیت کے دوران پولیس کی موجودگی میں منور علی کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ ملزم سہیل کے بیوی اور 3 بیٹیاں مقتول منور علی کے گھر رہ رہی تھیں جس پر دونوں میں تنازع تھا۔پولیس بچوں سے ملاقات کے لئے سہیل کو لائی توملزم نے فائرنگ کر کے سہیل کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق سہیل کی اہلیہ نے خلع لی ہوئی تھی۔ مقتول کے گھر میں بچوں سمیت رہ رہی تھی۔ یہ کیس 3 سال سے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے پاس چل رہا تھا۔ منور علی کی عمر 60 برس تھی ۔پولیس عدالتی حکم پر سہیل کو بچوں سے ملانے لائی تواس نے منورعلی پر نائن ایم ایم پستول سے فائرکھول دیا۔مقتول کے بھائی منور علی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گھر میں موجود تھا کہ گولیاں چلنے کی آواز آئی باہر آیا تو دیکھا چھوٹا بھائی زمین پر گرا ہوا تھا، پولیس والوں کوکہاکہ اسےاٹھا کراسپتال لے جائیں لیکن پولیس اہلکار اسپتال کے بجائے تھانے لے گئے۔

شیئر: