Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خادم حرمین شریفین سے پمپیو کی ملاقات

ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز سے امریکی وزیر خارجہ مائک پمپیو نے ملاقات کی۔ قصر یمامہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ مشرق وسطی کو درپیش مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران امریکہ میں سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان ، وزیر خارجہ ڈاکٹر ابراہیم العساف اور وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر کے علاوہ دیگر اہم عہدیدار بھی موجود تھے۔
 

شیئر: