Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلوچستان: سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ جاری

کوئٹہ:  سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر بلوچستان اسمبلی میں پولنگ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ کی خالی جنرل نشست کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی کے منظور احمد کاکڑ، اپوزیشن جماعتوں کی حمایت سے بی این پی کے غلام نبی مری سمیت 5 دیگر امیدوار میدان میں ہیں، اس حوالے سے پولنگ کے عمل میں صوبائی ارکان اسمبلی اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
دوسری جانب سینیٹ الیکشن میں پریزائیڈنگ آفیسر کے فرائض صوبائی الیکشن کمشنر اسرار خان سرانجام دے رہے ہیں جبکہ پولنگ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کے لیے بیلٹ پیپرز کی ترسیل وقت پر مکمل ہوگئی تھی اور پولنگ کا آغاز صبح 9 بجے ہوگیا تھا جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ واضح رہے سینیٹ کی جنرل نشست پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینیٹر سرداراعظم موسیٰ خیل کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں:- - - - -زہریلے کھانے سے ہلاک بچوں کے والدین نے ذمے داروں کو معاف کردیا

شیئر: